لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بارشوں کے دوران حکومت کو کوستے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے چچا منظر عام پر آگئے اور گالیاں نکالنے کی وجہ بتا دی۔
اپنے وکلا کے ہمراہ نجی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے چاچا کاکہنا تھا کہ میں نے کونسا جرم کیاتھا اپنے جذبات کا اظہارکرنا ہر پاکستانی کا حق ہے،میرا پاکستان پرابلم میں ہے،بڑے صبر سے میری اس چیز کو اپروچ کیا اور ریاست نے بھی ایک اچھا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے اسے نیگیٹو نہیں لیا، میرے اس لفظ سے ریاست نے مثبت لیتے ہوئے لوگوں کی تکلیفوں کو سمجھا ہو گا، ایک دکھی شخص بولتا ہے ،ان کاکہناتھا کہ یہ ہمارا ملک ہے ہم مسلمان ہے،پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور ہمارے لئے ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا ادارہ قابل عزت و احترام ہے۔
ان کاکہناتھا کہ کسی سیاسی پارٹی سے میرا تعلق ہی نہیں ہے،ایک سوال کہ2024کے الیکشن میں کس کو ووٹ ڈالا تھا کے جواب میں چاچا نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں میں نے ووٹ ہی نہیں ڈالا تھا۔
ایک ویڈیو آپ کی جو وائرل ہوئی اس میں مریم نواز کے بارے میں جوکہا اب آخری میں کیا کہناچاہئیں گے،چاچا کاکہناتھا کہ آپ ویڈیو دیکھیں میں نے نام لیا ہی نہیں کسی کا،میں نے نام ہی نہیں لیا کسی کی ذات کا۔