سب سے نیا

لنکس

نئے کپڑوں کی خریداری، پاکستانیوں کی ترجیحات گیلپ اینڈ گیلانی  کے تازہ سروے میں سامنے آگئیں

2025-07-15     IDOPRESS


اسلام آباد(ویب ڈیسک) انسان کے لیے لباس کے بغیر رہنا موجودہ زمانے میں ممکن نہیں لیکن اس کی خریداری کے لیے پاکستانیوں کی ترجیحات کیا ہوتی ہیں، اس کا جواب گیلپ اینڈ گیلانی کے تازہ سروے میں سامنےآگیا ہے۔


گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے تازہ سروے میں ملک بھر میں بالغ مردوں اور خواتین کے ایک سیمپل سے سوال کیاگیا تھا کہ آپ کپڑے خریدتے ہیں تو آپ کی ترجیح کیا ہوتی ہے؟اس کے جواب میں پتہ چلا کہ پاکستانی کپڑے خریدتے وقت قیمت کو معیار اور برانڈ سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں، 60فیصد لوگوں نے قیمت، 25فیصد نے کوالٹی، چھ ، چھ فیصد نے برانڈ اور جدید فیشن کو بنیاد بنایا جبکہ تین فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا یا پھر کسی ترجیح کانہیں بتاسکے۔


سروے نتائج کے مطابق ہر 5میں 3(60فیصد)پاکستانی کپڑوں کی خریداری کے وقت قیمت کو سب سے اہم سمجھتے ہیں جو کہ ملک بھر کی اولین ترجیح رہی، اس کے برعکس، صرف چار میں سے ایک پاکستانی (پچیس فیصد) نے معیار کو اہمیت دینے کے حوالے سے بتایا، جبکہ ہر چھ فیصد پاکستانی برانڈ یا نئے فیشن کو ترجیح دیتے ہیں، قیمت کی ترجیح بھی شہری کی نسبت دیہاتی علاقوں کے مکینوں میں زیادہ یعنی 64فیصد اور 61فیصد خواتین میں دیکھی گئی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap