سب سے نیا

لنکس

لڑکی اور لڑکے پر تشدد کا معاملہ، سلمان فاروقی کے خلاف مقدمہ ختم کر دیا گیا 

2025-07-15     IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس نے نوجوان پر تشدد کیس میں نامزد سلمان فاروقی پر مقدمہ ختم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس دوران پولیس نے مقدمے سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔

دوران سماعت پولیس نے بتایا کہ تشدد کیس میں نامزد سلمان فاروقی کے خلاف مقدمہ ختم کردیا جب کہ گزری پولیس نے مقدمہ ختم کرنےکی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق متاثرہ نوجوان دھیرج عرف دھن راج ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں چاہتا اور اس نے لکھ کردیا کہ ملزمان نے اس سے یا اس کی بہن سےکوئی بدتمیزی نہیں کی۔

موٹرسائیکل سوار شخص کی بہنوں کی منت سماجت کے باوجود ملزم سلمان فاروقی نے موٹرسائیکل سوار کو نہیں چھوڑا۔بعد ازاں معاملہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد پولیس نے سلمان فاروق اور اویس ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap