لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈا پور کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مولانا فضل الرحمان کے بارے میں استعمال کیئے گئے الفاظ کو نامناسب قرار دیا انہوں نے کہا کہ ورکرز کو اس سے غرض نہیں کہ آپ مولانا فضل الرحمان کو کیا کہہ رہے ہیں بلکہ انہیں غرض ہے کہ آپ عمران خان کیلئے کیا کر رہے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں شہزاد اکبر کا کہناتھا کہ عمران خان کی سیاست کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان کی جماعت کو سیاسی طور پر نقصان پہنچا ہے ، آپ نے ان کو سیاسی میدان میں شکست دی ہے لیکن علی امین گنڈا پور جب بطور وزیراعلیٰ بات کرتے ہیں ، ایک تو آپ کا حلیہ بھی شریفوں والا نہیں ہے لیکن آپ جو الفاظ استعمال کر رہے ہیں وہ بہت ہی نا مناسب ہیں، خصوصی طور پر جب آپ ایک پوزیشن پر ہوں ،وزیراعلیٰ ہوں، ایک بڑی جماعت کی نمائندگی کرتے ہیں تو اس طرح کا کلام آپ کو زیب نہیں دیتا، اس سے ظاہر ہو تاہے کہ آپ ورکرز کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر کافی حد تک بوکھلائے ہوئے ہیں، کسی نہ کسی طریقے سے آپ چاہتے ہیں کہ ورکرز آپ کو پھر سے پسند کرنا شروع کر دے لیکن میرے خیال میں اب بہت دیر ہو چکی ہے ، ورکر کو یہ غرض نہیں ہے کہ آپ مولانا فضل الرحمان کے بارے میں کیا کہتے ہیں لیکن یہ غرض ہے کہ آپ کا کردار کیسا ہے اور عمران خان کے برینڈ کی کس حد تک نمائندگی کر رہے ہیں اور آپ کی وجہ سے اس برینڈ کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔
علی امین ورکرز میں دوبارہ مقبول ہونے کے لیے غیر شائستہ زبان استعمال کر رہے ہیں لیکن اب بہت لیٹ ہو چکا ہے
ورکرز کو اس سے غرض نہیں کہ آپ مولانا فضل الرحمان کے بارے میں کیا کہتے ہیں ورکرز یہ جاننا چاہتے ہیں آپ عمران خان کے لیے کیا کر رہے ہیں
شہزاد اکبر pic.twitter.com/UCwN11U83t
— Waqar khan (@Waqarkhan123) July 14,2025