سب سے نیا

لنکس

پی ٹی آئی ڈاٹس کو جوڑیں اور تجزیہ کریں علی امین کے اقدامات سے کس کو فائدہ اور کس کو نقصان ہوا: محمد مالک 

2025-07-15     IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی محمد مالک نے تحریک انصاف کو مشورہ دیاہے کہ وہ علی امین گنڈا پور کے اقدامات کا جائزہ لیں اور ڈاٹس کو جوڑیں کہ ان سے فائدہ کس کو اور نقصان کس کو پہنچا، یہ نہ ہو کہ کہیں پوری لکیر ہی خراب ہو جائے۔

تفصیلات کے مطابق محمد مالک کا کہناتھا کہ میرا خیال ہے کہ وقت آ گیاہے کہ پی ٹی آئی کو خود دیکھنا چاہیے ، ڈاٹ سے ڈاٹ ملانے چاہئیں کہ کیا علی امین گنڈا پور نے اتنے عرصہ میں جو بھی کیا اس کا تحریک انصاف کو کتنا فائدہ ہوا، عمران خان کو کتنا فائدہ ہوا اور کس کو نقصان زیادہ ہوا، میرا خیال ہے جب یہ کام آپ کریں گے تو جواب بڑا ٓسان ہے ، کس طرح ہر موقع پر ورکر بھی مارے گئے اور رگڑا بھی لگا ، فائدہ کس کو ہوا، پارٹی میں انتشار پھیلا ، فائدہ کس کو ہوا، لیکن عمران خان کو تو فائدہ نہیں ہوا، انہیں 700 روز جیل میں ہو گئے ہیں، اب پی ٹی آئی کو دیکھنا پڑے گا ، ڈاٹس کو جوڑنا پڑے گا اس سے پہلے لکیر ہی خراب ہو جائے ۔

وقت آ گیا ہے کہ پی ٹی آئی والے ڈاٹ سے ڈاٹ ملائیں اس سے پہلے کہ ساری لکیر ہی خراب ہو جائے آج تک گنڈاپور نے جو کچھ کیا اس کا عمران خان کو فائدہ کتنا ہوا اور نقصان کتنا ہوا کس طرح ہر موقعے پر ورکرز بھی مارے گئے رگڑا بھی لگا اس سب کا فائدہ کسے ہوا ؟عمران خان کو تو نہیں ہوا !محمد مالک pic.twitter.com/TwAULk3SeD

— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) July 14,2025

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap