لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی لاہور ریلی میں نظرانداز کئے جانے پر ناراض عالیہ حمزہ نے شیخ وقاص اکرم کے میسجز لیگ کر دیئے اور تو اور شیخ وقاص اکرم نے غصے میں شکوہ کیا توعالیہ حمزہ نے شکوے کے میسج بھی لیک کردیئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میں پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کاعالیہ حمزہ سے کہناتھاکہ میرا جو میسج تھااس کو سیاق و سباق کے بغیر آپ نے میڈیا کو فیڈ کیا، یہ اشتعال انگیزی ہے،آپ اس قسم کی خاتون ہیں کہ آپ سے جو بات کی جائے وہ آپ میڈیا کو آگے فیڈ کر دیں،آپ نے میڈیا کو یہ بتایا کہ یہ بات میں نے کس بات کے جواب میں کہی اور کیا آپ نے انہیں بتایاکہ وہ میٹنگ ہورہی ہے کیا اسے کہتے ہیں،سی سی ،اجلاس میں کیا فیصلہ ہوا، بتایا آپ نے ان کو ۔