سب سے نیا

لنکس

مہنگائی کے ستائے عوام پر 16جولائی سے پیٹرول بم گرائے جانے کا امکان،قیمتوں میں بڑااضافہ متوقع

2025-07-14     IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مہنگائی کے ستائے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی گئی، 16 جولائی سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر قیمت 5 روپے27 پیسے جبکہ پیٹرول فی لیٹر 6 روپے 60 پیسے تک مہنگا ہو سکتا ہے۔

آئل انڈسٹری نے مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بھجوا دی، اوگرا پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ کل حکومت کو بھجوائے گا۔ وزارت خزانہ، وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کریگی۔

قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے کیا جائے گا تاہم وفاقی حکومت صوابدیدی اختیارات کے تحت قیمتیں کم یا زیادہ کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap