لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے مصری شاہ میں ایک ماہ کا 66ہزار روپے بل آنے پر ڈیڑھ ماہ سے شہری اہلخانہ سمیت بغیر بجلی گزارہ کرنے پر مجبور ہے ۔
سوشل میڈیاپر وائرل ویڈیو میں اس شدید گرمی میں بغیر بجلی گزارہ کرنے والی ماں جی نے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرا تو دل کرتا ہے کہ رات کو میری جان نکل جائے،مگر میرے بیٹے کے پاس تو کفن کے پیسے بھی نہیں ہیں،ایک ہی میرا بیٹا ہے،آپ کی مہربانی ہے کچھ کرو۔
ماں جی کے بیٹے کاکہناتھا کہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں،کام کروں یا اپنے بچوں کو ہاتھ کے پنکھےسے ہوا دوں،یار میری پوزیشن دیکھ لیں،میرے تو حالات مرنے والے ہوگئے ہیں ،خدا کی قسم میں نے صبح سے ناشتہ نہیں کیا، میرے گھر میں کیاہے، میں کیا پکاؤں کیا لے کر آؤں۔
شکیل کاکہنا تھا کہ میرا بھائی راجو کا بجلی کا بل 2لاکھ روپے آیا ہے جس پر رپورٹر نے حیرت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ کیا چلا رہے ہیں۔
راجو نے کہاکہ میرا ایک لاکھ 10ہزار روپے بل آیا ہے،جبکہ بجلی 400روپے کی جلی ہے،واپڈا نے ٹیکس اتنا ڈالا ہے،میرا گھر اس سے بھی چھوٹا ہے،میرے تین بچے ہیں۔
میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کیا لکھوں مجھے لائیک ویوز کا کریز بلکل نہیں آپ سب سے گزارش ہے یہ وڈیو اتنا شئیر کیجئیے کہ ایوانوں کے در و دیوار ہل جائیں ???????????? pic.twitter.com/V4zy1ar1vn
— ???????????? ℂ???????????????????????????????? (@AliCh7777) July 13,2025