سب سے نیا

لنکس

ہانیہ اور عاصم کی نئی تصاویر نے پھر سے ڈیٹنگ کے اشارے دے دیئے

2025-07-14     IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان دوبارہ بڑھتی ہوئی قربتوں کے اشارے سامنے آنے لگے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حال ہی میں ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ساحلِ سمندر پر گزارے لمحات کی تصاویرشیئر کی ہیں جس میں مختلف مناظر شامل تھے۔ ایک تصویر میں ہانیہ کسی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہوئی دکھائی دیں جس نے ان کے اور عاصم اظہر کے دوبارہ تعلقات کی افواہوں کو ہوا دے دی۔

ایسے میں مداح دونوں فنکاروں کی ممکنہ دوبارہ تعلقات کی خبروں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کے ایک ہونے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ ان دونوں کی جوڑی سب کو بےحد پسند تھی اور وہ دل سے انہیں دوبارہ ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap