خضدار(ڈیلی پاکستان آن لائن)خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکے سے بس میں سوار 4 بچے جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار نے دھماکے میں 4 بچوں کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو سی ایم ایچ خضدار منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا ہے کہ واقعہ کی جگہ کو گھیر کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔