سب سے نیا

لنکس

بھارت نے پاکستان سے مار کھائی اور انگلی چین پر اٹھارہا ہے: مصدق ملک

2025-05-21     IDOPRESS

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائےموسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نےکہا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے مار کھائی اور انگلی چین پر اٹھارہا ہے۔انہوں نے استفسار کیا کہ کیا بھارت اب چین سے بھی مار کھائے گا؟

’’جیو نیوز‘‘کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ بھارت نے حالیہ کشیدگی میں پاکستان سے مار کھائی اور انگلی چین پر اٹھارہا ہے۔ بھارت اپنی خفت مٹانے کےلیے چین کارڈ کھیل رہا ہے، کیا اب وہ چین سے بھی مار کھائے گا؟

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ جو نتیجہ ٹریلر کا نکلا، وہی پوری فلم کا بھی نکلے گا، بھارت نے پانی کے انفرا اسٹرکچر پر حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap