اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر وزیراعظم سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہوں۔اگر قاسم اور سلیمان پاکستان آکر اپنے والد سے ملتے ہیں یا ان کی جماعت میں شامل ہوتے ہیں تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا بانی پی ٹی آئی کے بیٹے گرفتار ہوں گے تو سیاسی طور پرابھریں گے۔