سب سے نیا

لنکس

عائشہ جہانزیب کے بارے میں نامناسب گفتگو کرنے والے ملزم حسیب سجاد کی ضمانت کی درخواست مسترد

2025-07-11     IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مقامی عدالت نے اینکر عائشہ جہانزیب کے بارے میں نامناسب گفتگو کرنے والے ملزم حسیب سجاد کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نعیم وٹو نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ملزم تفتیش میں قصوروار پایا گیا اور اس نے عائشہ جہانزیب کے خلاف نامناسب کمنٹس کر کے ان کی عزت کو نقصان پہنچایا۔

عدالت نے ملزم کی ضمانت خارج کرتے ہوئے تفتیش افسر کو ہدایت کی کہ اس کے خلاف چالان جمع کرایا جائے۔عائشہ جہانزیب کے مطابق ملزم نے یوٹیوب پروگرام میں بطور ہوسٹ نامناسب تبصرے کیے۔ایف آئی اے لاہور نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap