سورس: ISPR
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں معزز شخصیات کے درمیان تفصیلی اور جامع گفتگو ہوئی، جس میں کارپوریٹ سطح پر روابط، دفاعی تعاون اور خطے کی بدلتی ہوئی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے ابھرتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مربوط اور اشتراکی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور موجودہ علاقائی سیکیورٹی حالات کے پیش نظر عملی تیاری اور فوری ردعمل کو ناگزیر قرار دیا۔
یہ ملاقات پاکستان اور چین کے دیرینہ اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اشتراکی تعاون کو نئی جہتوں تک لے جانے کے عزم کی
غماز ہے۔