لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہائیر ایجوکیشن ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ’’استحکام پاکستان اور ہائر ایجوکیشن‘‘ کے عنوان پرمنعقد ہونے والے سیمینار کا اعلامیہ جار ی کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پوری قوم افواج پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے اور ہم ہائر ایجوکیشن سیکٹر میں ریسرچ اور دیگر متعلقہ شعبوں میں ایسی کسی کاوش میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے جو ملک کو مضبوط بنائے۔ سیمینار کے مہمان خصوصی سہیل وڑائچ تھے جبکہ صدارت وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کی ، مجیب الرحمان شامی اور صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات مہمان اعزاز تھے ۔، پروفیسر نعیم مسعود، وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر کامران، وائس چانسلر جی سی یو فیصل آباد ڈاکٹر رؤف اعظم، وائس چانسلر ایجوکیشن یونیورسٹی ڈاکٹر عاکف چوہدری، وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، پرو ریکٹر یونیورسٹی آف لاہور ڈاکٹر میاں یاسین سابق وی سی ہوم اکنامکس یونیورسٹی ڈاکٹر فلیحہ کاظمی، پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر شاہد فاروق، ڈاکٹر وقاص اے خان، ڈاکٹر انجم طاہرہ، ڈاکٹر تنویرقاسم، ڈاکٹر عبدالغفار ، سیمینار میں شریک تھے ۔