سب سے نیا

لنکس

بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان

2025-05-21     IDOPRESS

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے اور تینوں ہی لاہور میں ہوں گے۔

میچز کے شیڈول کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔

بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔

سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور صائم ایوب شامل ہیں۔

عبدالصمد، جہانداد خان ،عباس آفریدی،فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔

اس سے قبل شاہین آفریدی دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ تھے۔

محمد علی عمیر بن یوسف سفیان مقیم اور عثمان خان بھی ٹیم سے ڈراپ کردیے گئے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap