سورس: Instagram
کراچی (ویب ڈیسک) آصف رضا میر نے سابقہ بہو سجل علی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے اور سوشل میڈیا کے بدلتے ہوئے رجحانات پرپہلی مرتبہ کھل کربات کی۔
آصف رضا میر پاکستان کے ایک تجربہ کار اسٹار ہیں جن کا کیریئر پانچ دہائیوں پر محیط ہے۔ وہ ایک پختہ اداکار اور پروڈیوسر ہیں اور انہوں نے ہمیشہ انڈسٹری کی ترقی میں مدد کرنے کی کوشش کی ہے۔
ان کے بیٹے احد رضا میر اور عدنان رضا میر بھی اب اداکار ہیں اور وہ دونوں بڑے پروجیکٹ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا مر کی طلاق 2022 میں ہوئی تھی، اور اس کے بعد دونوں نے اپنی ذاتی زندگی پر توجہ مرکوز کی ہے۔
سجل علی نے حال ہی میں اس بات کا اظہار کیا کہ وہ ایک معاون شریک حیات کی اہمیت کو سمجھتی ہیں اور اس کے بغیر شادی کو مشکل سمجھتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کو صحیح ساتھی مل جائے تو زندگی میں شادی ایک خوبصورت تجربہ بن سکتی ہے۔