سب سے نیا

لنکس

ڈائریکٹر کیلئے ہاتھ کی نس کاٹنے والا عرفان خان کے بیٹے کو ایک اور جھٹکا لگ گیا

2025-05-19     HaiPress

سورس: ٰInstagram/babil.i.k

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی سینما کے معروف اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان نے ہدایت کار سائی راجیش کی فلم ’بیبی‘ کے ریمیک سے واک آؤٹ کرنے کی وجہ سے وضاحت فراہم کر دی ہے۔

بابل خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے سائی راجیش کے ساتھ اس فلم کے پروجیکٹ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اور یہ فیصلہ سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کے بعد کیا گیا۔

دونوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاونٹس پر الگ الگ پوسٹس کے ذریعے اس اشتراک کے خاتمے کی تصدیق کی۔

کمنٹس میں بابل خان نے سائی راجیش کی پوسٹ پر دل گرفتہ ردعمل دیا۔ بابل نے کہا کہ یہ پوسٹ پڑھ کر ان کا دل ٹوٹ گیا کیونکہ انہوں نے اس فلم کے لیے اپنے دو سال وقف کیے اور کردار کے لیے سخت محنت کی۔

بابل خان نے مزید کہا، ”میں نے اس کردار کے لیے جو تکلیف برداشت کی، وہ صرف اس لیے تھی کہ سائی راجیش سر خوش ہوں۔ اب سب ٹھیک ہے، اور میں اپنے کام کو بولنے دوں گا۔ الوداع۔“

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap