سب سے نیا

لنکس

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر علی امین گنڈاپور کی توہین عدالت کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب 

2025-05-19     HaiPress

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر علی امین گنڈاپور کی توہین عدالت کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی،جسٹس ارباب محمد طاہر نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی،وکیل علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عدالت کے حکم کے باوجود ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہاکہ ہمارا آرڈر کیا تھا جس کی خلاف ورزی ہوئی؟ وکیل راجہ ظہور الحسن نے کہاکہ عدالت نے کوآرڈینیٹر کے ذریعے ملاقات کرانے کو کہا تھا، جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ آپ 2024کی بات کررہے ہیں اب تو 2025 ہے،آپ چاہتے ہیں ہم کو آرڈینیٹر کے خلاف کارروائی کریں اور اسے پکڑیں۔

عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ ریکارڈ منگوائیں گے، غلط بیانی ثابت ہوئی توآپ پر جرمانہ کریں گے،کوآرڈینیٹر کے ذریعے ملاقات کا کہا تھا، کیا اس کے بعد ملاقات نہیں ہوئی؟وکیل راجہ ظہور الحسن نے کہاکہ گزشتہ ہفتے ہم اڈیالہ جیل گئے تھے لیکن ملاقات نہیں ہو سکی ،عدالت نے کہاکہ جیل حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی اور کہا تاریخ بعد میں دی جائے گی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap