سب سے نیا

لنکس

پاکستان کا پہلا سکوک بانڈ لانچ ، دنیا مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ، ملائیشین ماڈل اپنانا ہو گا ، وزیر خزانہ  

2025-05-16     IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کا پہلا سکوک بانڈ لانچ کر دیا گیا، جس پر وزیر خزانہ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو مبارکباد پیش کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گرین گونگ سکوک تقریب سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے تاہم ہمیں ملائیشیا کے ماڈل کو اپنانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور لندن میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں ہوئیں، بجٹ پر کام جاری ہے،سٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہو رہی ہے، وہ بجٹ تجاویز پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے ماحولیاتی تبدیلی ایک خطرہ بن چکی ہے، ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کیلئے فنانسنگ پر کام جاری ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap