لاہور (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں جہاں ان کے فیمیلی ولاگز عوام میں کافی مقبول ہوتے ہیں، وہیں حالیہ ویڈیو نے انہیں ایک نئے تنازعے میں لا کھڑا کیا ہے۔
آج نیوز کے مطابق رجب بٹ کے حالیہ فیملی ڈنر ولاگ کو ایک طرف جہاں مداحوں نے پسند کیا، وہیں بہت سے ناظرین نے اس ویڈیو میں ان کے رویے پر سوالات اٹھائے، خاص طور پر اہلیہ ایمان رجب کے ساتھ ان کے سرد رویے پر مداح سوال اٹھاتے دکھائی دیے۔
ابھی تک رجب بٹ کی جانب سے اس تنازعے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم سوشل میڈیا پر ان کے رویے پر بحث جاری ہے۔ بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ انہیں وضاحت دینی چاہیے اور اپنے رویے پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے۔