سب سے نیا

لنکس

صرف 7 منٹ میں متحدہ عرب امارات کا 10 سالہ ویزا حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

2025-05-16     HaiPress

ابوظہبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے باضابطہ طور پر بلیو ریزیڈنسی ویزا کے حصول کے لیے 180 دن کا ملٹی انٹری پرمٹ متعارف کروا دیا ہے، جو ان غیر ملکی افراد کو دیا جائے گا جنہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ پرمٹ فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور بندرگاہ سیکیورٹی (ICP) نے جاری کیا ہے اور غیر ملکی درخواست گزار اب ICP ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے آسانی سے درخواست دے سکتے ہیں۔

یہ ویزا 10 سالہ رہائشی اجازت ہے اور یہ ماحول، موسمیاتی تبدیلی، پائیداری اور سبز ٹیکنالوجی میں خدمات انجام دینے والے افراد کے لیے مخصوص ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap