لاہور (ویب ڈیسک) پیٹ بھر کر کھانا کھانے کے بعد ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمی کا خیال اچھا محسوس نہیں ہوتا مگر کھانے کے بعد کچھ منٹ چہل قدمی کرنے کو عادت بنانے کے فوائد دنگ کر دینے والے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق واقعی یہ عادت متعدد خطرناک امراض سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے جبکہ دیگر فوائد الگ ہوتے ہیں۔
اس عادت کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔
نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے
پیٹ پھولنا، اضافی گیس، قبض، معدے میں تیزابیت یا بدہضمی جیسے مسائل کا سامنا کھانے کے بعد ہو سکتا ہے۔
البتہ بہت زیادہ تیزی سے چلنے سے گریز کریں، ورنہ نظام ہاضمہ کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔