لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب سےسینیٹ کی خالی ہونے والی نشست کے لئے چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔سترہ مئی کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پنجاب سے پروفیسرساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینٹ کی نشست پرانتخابات کے لئے مجموعی طور پرچار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے جمعیت اہل حدیث کےناظم اعلی حافظ عبدالکریم، تحریک انصاف کی طرف سےکرنل ریٹائرڈ اعجازمنہاس، خدیجہ صدیقی ایڈووکیٹ اورمہرعبدالستار نے کاغذات جمع کرائے۔ ریٹرننگ آفیسرصوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے کاغذات وصول کئے۔ تمام امیدواروں کوسترہ مئی کوکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا وقت دیا گیا ہے۔جبکہ الیکشن انتیس مئی کوہوں گے۔