سب سے نیا

لنکس

بھارت کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کو کچلنا چاہتا ہے،عاصم افتخار

2025-05-16     HaiPress

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کو کچلنا چاہتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ انڈیا نے 2000 سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا، مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نامعلوم اور بے شناخت قبریں سامنے آئیں۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو اغوا کرکے قتل کرتی ہے، تنازعات کی روک تھام اور پر امن تصفیہ ناگزیر ہے، انہوں نے بتایا کہ تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ بھارتی قابض افواج لوگوں کو پہلے اغوا کرتی ہیں پھر انہیں اذیتیں دی جاتی ہیں اور بغیر کسی قانونی عمل کے موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا تاکہ ان کی جائز جدوجہدِ حقِ خودارادیت کو مزید کچلا جا سکے، پاکستانی سفیرنے زور دیا کہ لاپتا افراد کے بحران سے نمٹنے کے لئے تنازعات کی روک تھام اور پُرامن تصفیہ ناگزیر ہیں۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap