نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے بدھ کے روز چین کی جانب سے شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش کے علاقوں کے نئے نام رکھنے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ اس کا اٹوٹ اور ناقابلِ تقسیم حصہ ہے اور چین کا ایسا کوئی بھی اقدام زمینی حقیقت کو نہیں بدل سکتا۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ چین نے اروناچل پردیش (جسے وہ ’’زَنگ نان‘‘ کہتا ہے) میں کچھ مقامات کے نام اپنے خودمختار دائرہ اختیار کے تحت تبدیل کیے ہیں۔ بیجنگ اس علاقے کو جنوبی تبت کا حصہ قرار دیتا ہے، جسے بھارت نے ہمیشہ رد کیا ہے۔