کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فلائٹ شیڈول میں بہتری پر12غیرملکی ایئر لائنز نے بھی پروازیں بحال کر دیں۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن کےمطابق مختلف ایئرپورٹس سےپروازوں کی منسوخی کم ہوکر50رہ گئی،حج پروازوں کو معمول پرلانےکےلیےکوششیں جاری ہیں،اسلام آباد23،لاہور14 اور کراچی کی 15 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
پشاور4،سیالکوٹ2اورفیصل آبادسے1پرواز منسوخ کردی گئی، آپریشنل وجوہات،سیالکوٹ ایئرپورٹ کی شارجہ دمام،کویت کی3پروازیں لاہورمنتقل کی گئیں ہیں۔
اس کے علاوہ فلائی دبئی،امارات،ترکش،قطر،اتحاد،ایئرعربیہ،گلف ایئرکی بھی پروازیں شروع ہوگئیں ہیں۔