سب سے نیا

لنکس

پاک بھارت جنگ بندی، پوپ کا بیان بھی آگیا

2025-05-12     HaiPress

سورس: Screen Grab

ویٹی کن سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے سیز فائر پر کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہار دہم کا موقف بھی آگیا۔

الجزیرہ کے مطابق رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے اتوار کے خطاب میں پوپ لیو چہار دہم نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ خدا سے دعا گو ہیں کہ وہ دنیا کو "امن کے معجزے" سے نوازے۔

ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز سکوائر میں لوگوں کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے پوپ نے دنیا کی بڑی طاقتوں سے "اب اور جنگ نہیں" کی اپیل کی اور غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں جنگ بندی اور محصور علاقے میں قید تمام اسیروں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ پوپ لیو نے یوکرین میں "حقیقی اور پائیدار امن" کا بھی مطالبہ کیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap