سب سے نیا

لنکس

کیتھولک چرچ کی تاریخ میں پہلی بار ایک امریکی کو پوپ منتخب  کرلیا گیا

2025-05-09     HaiPress

سورس: Instagram

ویٹی کن سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیتھولک چرچ کی تاریخ میں پہلی بار ایک امریکی کو پوپ منتخب کر لیا گیا ہے۔ کارڈینل رابرٹ فرانسس پریووست، جن کا تعلق امریکی شہر شکاگو، الی نوائے سے ہے، کو بطور 267ویں پوپ منتخب کیا گیا ہے۔ وہ "پوپ لیو چہار دہم" (Pope Leo XIV) کے نام سے جانے جائیں گے۔

سی این این کے مطابق، ویٹی کن کے سسٹین چیپل سے سفید دھواں اٹھا، جو اس بات کا اشارہ تھا کہ انتخاب مکمل ہو چکا ہے۔ انتخابی عمل کے دوران 133 کارڈینلز بند کمرے میں اجلاس (Conclave) میں شریک تھے، اور کسی بھی امیدوار کو پوپ بننے کے لیے دو تہائی ووٹ درکار تھے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پوپ لیو چہار دہم سے یہ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ پوپ فرانسس کی اصلاحات کے سفر کو جاری رکھیں گے، جن میں کلیسائی شفافیت، کمزور طبقات کی حمایت، اور عالمگیر مکالمہ شامل ہیں۔

سی این این کے مطابق یہ تقرری نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا کے کیتھولک حلقوں میں ایک تاریخی لمحے کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap