لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد رمضان بٹ نے لیسکو ہیڈکوارٹرز میں وار روم قائم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وار روم کا مقصد پاک ،بھارت کشیدہ صورتحال میں بجلی کی سپلائی کوجاری رکھنا ہے، وار روم میں لیسکو کا عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 24گھنٹے موجود رہے گا ۔
ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو چیف کی جانب سے 3چیف انجینئرز کو پی ڈی سی میں تعینات کردیا گیا ہے اور مذکورہ چیف انجینئرز 3شفٹوں میں پی ڈی سی میں ذمہ داریاں انجام دیں گے۔