اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا، جس کے تحت ٹیکس نظام میں صرف 3ترامیم کی گئی ہیں، اس حوالے سے وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے 2 مئی کو ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس جاری کیا۔
اے آر وائے نیوز کے مطابق اس آرڈیننس کا مقصد ٹیکس نظام میں قانونی، انتظامی اور نفاذ کے خلا کو پُر کرنا ہے، آرڈیننس کے تحت ٹیکس نظام میں صرف 3ترامیم کی گئی ہیں۔پہلی ترمیم ٹیکس وصولی پرعمل درآمد مؤخر کرنے کی دفعات میں ہے، خاص طور پرجب معاملہ عدالت میں زیرالتوا ہو یاحکمِ امتناع دیا گیا ہو۔