لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کامران لاشاری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، استعفیٰ چیئرپرسن والڈ سٹی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق استعفیٰ کے متن میں ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے کہا کہ میرے لئے عزت کی بات ہے کہ میں نے ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کی ذمہ داریاں نبھائیں۔
کامران لاشاری نے استعفیٰ میں لکھا کہ میں نے پوری امانتداری سے کوشش کی کہ پاکستان کے کلچر کو فروغ دیا جائے، کلچر کے ذریعے دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھایا جائے، تاہم کچھ ذاتی وجوہات کی وجہ سے ذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتا۔