سب سے نیا

لنکس

پنجاب میں معدنیات کے خزانے کی سرویلنس مؤثر بنانے کا حکم جاری، پلسر گولڈ اور آئرن سے متعلق جامع بزنس پلان طلب

2025-04-23     IDOPRESS

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لوکل اورفارن انویسٹر کے لیے آسان اورقابل عمل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی اور معدنیات کے خزانے کی سرویلنس مؤثر بنانے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کا جا ئزہ اجلاس ہوا جس میں راک سالٹ سے ویلیو ایڈڈمصنوعات کیلئے سپیشل اکنامک زون کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پلسر گولڈاورآئرن سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کرلیا ۔

اجلاس میں قائدآباد میں سپیشل اکنامک زون کو 10 سال کے لیے ٹیکس فری قرار دینے کا بھی جائزہ لیاگیا۔قائد آبادسپیشل اکنامک زون میں بنیادی انفراسٹرکچر بھی فراہم کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کو اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنک سالٹ کو خام کی بجائے ویلیو ایڈڈپراڈ کٹس کی شکل میں ایکسپورٹ کو ترجیح دی جائے گی۔

چنیوٹ میں 261ملین ٹن آئرن کے معدنی ذخائر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا پلسر گولڈ پراجیکٹ سے 33ہزار کلو گرام سونا حاصل کیاجاسکتا ہے۔پلسر گولڈ پراجیکٹ کیلئے انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے منطوری دے دی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap