سورس: Go Fund Me
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی ریاست نیویارک کے علاقے کوئنز میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک غیر تربیت یافتہ شخص کے ہاتھوں کی گئی کاسمیٹک سرجری کے نتیجے میں 31 سالہ خاتون ماریا پینالوزا کابررا چل بسیں ۔ خاتون کا تعلق کولمبیا سے تھا اور وہ دو بچوں کی ماں تھیں۔
نیوز 18 کے مطابق یہ واقعہ 28 مارچ کو اس وقت پیش آیا جب ماریا نے اپنے گھر پر ایک شخص سے امپلانٹ ریموول کی سرجری کروائی۔ سرجری کے دوران غیر تربیت یافتہ شخص 38 سالہ فلیپے ہوایوس فورونڈا نے لائڈوکین نامی دوا کا غلط طریقے سے استعمال کیا جس کے باعث خاتون کو دل کا دورہ پڑا اور وہ بے ہوش ہو گئیں۔