راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایئر فورس کے طیارےکے ذریعے ایران سے 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور منتقل کر دی گئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا طیارہ ایران سے 8 پاکستانیوں کی میتیں لے کر بہاولپور پہنچا، پاکستانی شہریوں کی میتوں کو زاہدان سے بہاولپور منتقل کیا گیا۔ 8 پاکستانی ایران کے علاقے سیستان میں دہشت گرد حملے کا نشانہ بنے تھے، میتوں کو ضروری میڈیکو لیگل عمل کی تکمیل کے بعد پاکستانی قونصل جنرل کے حوالے کیا گیا۔