لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ تعلیم (پیکٹا) کی گلوبل سٹیزن شپ ان ایجوکیشن کے موضوع پر جاری انٹرنیشنل لیول کی 4 روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔ ورکشاپ میں شرکاء کو نصاب سازی سمیت دیگر متعلقہ امور پر بین الاقوامی ماہرین تعلیم کی جانب سے ٹریننگ دی گئی۔
اختتامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، چیف ایگزیکٹو آفیسر پیکٹا ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم، پارلیمانی سیکریٹری نوشین عدنان، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نظیر وٹو و دیگر نے کہا کہ دنیا ایک گلوبل ویلج بن چکی ہے۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو گلوبلائزیشن جیسے مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان حالات میں گلوبل سٹیزن شپ ان ایجوکیشن کو فروغ دینا اہمیت اختیار کر چکا ہے۔