سورس: Pexels
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سان برنارڈینو کیلیفورنیا کی 10 سالہ بچی علیسا پیریلس اگلے ماہ کرافٹن ہلز کالج سے دو ایسوسی ایٹ ڈگریاں حاصل کر کے گریجویشن کرنے والی ہے۔ وہ یوکائیپا میں واقع اس کمیونٹی کالج کی تاریخ میں سب سے کم عمر گریجویٹ ہوں گی۔ ان کا فائنل جی پی اے تقریباً 4.0 ہوگا۔
فوکس نیوز کے مطابق علیسا نے صرف آٹھ سال کی عمر میں کالج کی کلاسز لینا شروع کی تھیں اور جب وہ گریجویشن تقریب میں شرکت کرے گی، تب اس کی عمر بمشکل 11 سال ہوگی۔ علیسا کا کہنا ہے "میرے لیے یہ بہت مزے کا کام ہے۔ یہ باہر کھیلنے یا سائیکل چلانے جتنا ہی مزیدار ہے۔ مجھے سیکھنے میں مزہ آتا ہے، کیونکہ دنیا میں بہت ساری دلچسپ چیزیں ہیں۔"