کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ کے چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کو بحری بیڑے میں شامل کرلیا گیا۔جناح نیول بیس اورماڑہ میں منعقدہ ایک پُروقار تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔پی این ایس یمامہ رومانیہ کے دامن شپ یارڈ میں تیار کیا گیا ایک کثیرالمقاصد جنگی جہاز ہے، جو جدید اسٹیلتھ خصوصیات، جدید ترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، اور انتہائی مؤثر ہتھیاروں و سینسرز سے لیس ہے۔
انہوں نے دامن شپ یارڈ گلاٹی اور منصوبے سے وابستہ تمام ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، اور اس جہاز کو دونوں برادر ممالک کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات کا عملی مظہر قرار دیا۔تقریب میں سرکاری حکام، مقامی معززین، اور پاک بحریہ کے سینئر افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔