لاہور (طیبہ بخاری سے )اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کیلیے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کانفرنس پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی شراکت داری میں15 سے16اپریل کواسلام آبادمیں ہو گی۔ کانفرنس نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈاسٹیبلیٹی میں ہوگی ۔ 2روزہ کانفرنس پاکستان کے اعلیٰ حکومتی اور عسکری عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کےسینیئر حکام شرکت کریں گے،کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز اور انڈر سیکرٹری جنرل برائے آپریشنل سپورٹ بھی شرکت کریں گے ۔