لاہور ( ڈیلی پاکستان اان لائن )پاکستان اور صوبہ پنجاب کے لیے بڑاعالمی اعزاز، سال 2027 ء کے لیے لاہور ”ای سی او“ کا سیاحتی دارالحکومت نامزد کر دیا گیا۔ 10 ممالک کی معاشی تعاون تنظیم (ای سی او) کا 25 رکنی وفد 13 اپریل سے لاہور کا دورہ شروع کرے گا اور لاہورشہر کو باضابطہ طورپر”ای سی او“ کیپٹل ٹورازم نامز د کرنے کا اعلان ہوگا۔ ازبکستان کے شہرسبز کو یہ اعزاز پہلے مل چکا ہے، ترکیہ کے مشرقی اناطولیہ کے شہر اَذرُوم کو 2025 ء کے لیے ”ای سی او کیپٹل ٹورازم“نامزد کیاگیا ہے۔