واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بوسٹن میں سامنے آنے والے ایک پرتعیش قحبہ خانے کے سکینڈل میں بھارتی نژاد امریکی شہری انوراگ باجپئی کی گرفتاری نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ نیوز 18 کے مطابق انوراگ باجپئی جو کہ معروف ٹیکنالوجی کمپنی گریڈینٹ (Gradiant) کے سی ای او ہیں، ان درجنوں افراد میں شامل ہیں جن پر عدالت میں پیش کیے گئے دستاویزات میں جنسی خدمات کے لیے فی گھنٹہ سینکڑوں ڈالر ادا کرنے کا الزام ہے۔
رپورٹس کے مطابق انوراگ باجپئی بوسٹن میں واقع ایک پوش علاقے میں چلنے والے قحبہ خانے کے مستقل گاہک تھے، جہاں وہ مبینہ طور پر ایشیائی خواتین کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے فی گھنٹہ تقریباً تقریباً 600 امریکی ڈالر ادا کرتے تھے۔