سورس: PickPik
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فضائی سفر کے دوران کانوں میں درد، جسے "ایئرپلین ایئر" یا "باروٹراما" کہا جاتا ہے، عام طور پر ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران ہوا کے دباؤ میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب "یوسٹیشین ٹیوب" جو کان کو گلے کے پچھلے حصے سے جوڑتی ہے، دباؤ کو برابر کرنے میں ناکام رہتی ہے۔ اس کی وجہ سے کان میں دباؤ بڑھ جاتا ہے، جو تکلیف، درد، عارضی سننے کی صلاحیت میں کمی یا "پاپنگ" کی کیفیت پیدا کر سکتا ہے۔ اگرچہ یہ مسئلہ عموماً خطرناک نہیں ہوتا، لیکن اس کی شدت بعض اوقات ناقابلِ برداشت ہو سکتی ہے۔