سورس: Wikimedia Commons
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے فرانس سے 26 رافیل میرین جنگی طیارے خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ حکومت سے حکومت کے درمیان طے پائے گا جس کی مالیت 63 ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد ہوگی اور اسے جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق بھارتی بحریہ کو اس معاہدے کے تحت 22 سنگل سیٹر اور 4 ٹوئن سیٹر رافیل میرین طیارے ملیں گے۔ یہ معاہدہ صرف طیاروں کی خریداری تک محدود نہیں ہوگا بلکہ اس میں فلیٹ کی دیکھ بھال، لاجسٹک سپورٹ، اہلکاروں کی تربیت، اور مقامی سطح پر پرزہ جات کی تیاری بھی شامل ہوگی تاکہ آف سیٹ پابندیوں کے تحت مقامی دفاعی صنعت کو بھی فروغ ملے۔