سورس: WIkimedia Commons
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس نے کہا ہے کہ دنیا ایران کے خلاف مسلسل دھمکیوں سے تھک چکی ہے ، ایران پر بمباری کرنے سے امن قائم نہیں ہو گا۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ تہران پہلے ہی حفاظتی اقدامات کر رہا ہے اور بہتر ہوگا کہ تصادم کے بجائے رابطوں پر توجہ دی جائے۔
ایرانی حکام نے خبر ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ ایران اس ہفتے کے آخر میں امریکہ کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام پر ہونے والی بات چیت کو شک و شبے کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے، انہیں واشنگٹن کے ارادوں پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔ ان مذاکرات کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اعلان کیا تھا۔ وہ دوبارہ صدر بننے کے بعد سے کئی بار ایران کو فوجی کارروائی کی دھمکی دے چکے ہیں۔