سورس: Colossal Bio Sciences
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں ایک خفیہ اور محفوظ مقام پر تین ایسے بھیڑیے پیدا ہوئے ہیں جو معدوم ہو چکی نسل "ڈائر وولف" سے مشابہت رکھتے ہیں۔ ان جینیاتی طور پر تیار کیے گئے بھیڑیوں کو رومولس، ریموس اور کھلیسی کے نام دیے گئے ہیں۔ نیوز 18 کے مطابق یہ منفرد بچے اب سے پہلے گزشتہ 10 ہزار سال میں کبھی نہیں دیکھے گئے۔
ڈیلس میں قائم بایوٹیک کمپنی "کولوسل بائیوسائنسز" کے محققین کے مطابق یہ بھیڑیے جن کی عمر تین سے چھ ماہ کے درمیان ہے، لمبے سفید بالوں اور طاقتور جبڑوں کے حامل ہیں اور ان کا وزن پہلے ہی 80 پاؤنڈ تک پہنچ چکا ہے جو بلوغت تک 140 پاؤنڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔