کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاروباری ہفتے کا پہلے روز پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری کا منفی آغاز ہوگیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق امریکی صدر کی ٹیرف کی جنگ نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس کا بٹہ بٹھادیا،پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 100انڈیکس 2976پوائنٹس کمی سے 1لاکھ 15ہزار800کی سطح پر آ گیا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ بھی آج دباؤ میں آسکتی ہے، پیٹرولیم سیلز میں مارچ میں 5 فیصد اضافہ جبکہ شرح سود میں مزید کمی ہونے کا وزیر خزانہ کا بیان مارکیٹ کیلئے اہم خبر ہے۔