اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈاجاری کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپیکر ایاز صادق افتتاحی کلمات اور شرکا کو خوش آمدید کہیں گے،وزیراعظم شہبازشریف کے خطاب سے کمیٹی اجلاس کی کارروائی شروع ہو گی،ڈی جی آئی بی کی بریفنگ کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور دیگر پارلیمانی لیڈرز اظہار خیال کریں گے،اجلاس میں تقاریر کے بعد سوال وجواب کا بھی سیشن ہوگا۔