نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں ایک سینئر حاضر سروس فوجی کرنل پشپندر سنگھ باتھ اور ان کے بیٹے انگد سنگھ پر 14 مارچ کو پٹیالہ میں پنجاب پولیس کے 3 پولیس اہلکاروں نے دھلائی کر ڈالی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکاروں کی جانب سے فوجی کرنل پر تقریبا 45 منٹ تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث افسر کا ایک بازو ٹوٹ گیا اور ان کے بیٹے کو سر میں چوٹیں آئیں۔رپورٹ کے مطابق فوجی کرنل اور ان کا بیٹا پٹیالہ کے راجندر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اہل خانہ کی شکایت کے بعد 12 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ راجندر اسپتال کے قریب کھانے کی اشیا کی دکان کے باہر پارکنگ کے سلسلے میں پیش آیا۔