لاہور (ویب ڈیسک) بیشتر افراد کو علم ہے کہ خون عطیہ کرنے سے حادثات کے شکار افراد، آپریشن کرانے والے مریضوں اور کسی دائمی مرض کے شکار افراد کی زندگی بچانے میں مدد ملتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق درحقیقت خون کا عطیہ دینے سے آپ نہ صرف کسی قیمتی زندگی کو بچا سکتے ہیں بلکہ اس سے آپ کی صحت کو بھی حیران کن فوائد حاصل ہوتے ہیں۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
فرانسیس کریک انسٹیٹیوٹ کی تحقیق میں اکثر خون کا عطیہ دینے اور خون کے کینسر کے خطرے میں کمی کے درمیان تعلق دریافت کیا گیا۔