سب سے نیا

لنکس

جوڈیشل کمپلیکس حملہ؛ مراد سعید سمیت 3 پی ٹی آئی رہنما اشہاری قرار

2025-03-17     HaiPress

سورس: File Photo

اسلام آباد (ویب ڈیسک)انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز میں مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اے ٹی سی کے جج طاہرعباس سِپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیسز پر سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما واثق قیوم عباسی اور راجہ بشارت سمیت متعدد غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔

عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد دونوں کیسز پر مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap